پنجاب حکومت نے دفعہ144کی خلاف ورزی پر شہبازشریف اور سینکڑوں راہنماﺅں پر دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین جرائم میں مقدمات درج

پنجاب حکومت نے دفعہ144کی خلاف ورزی پر شہبازشریف اور سینکڑوں راہنماﺅں پر دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین جرائم میں مقدمات درج

پنجاب حکومت نے دفعہ144کی خلاف ورزی پر شہبازشریف اور سینکڑوں راہنماﺅں پر ... 14 جولائی 2018 (15:01) 3:01 PM, July 14, 2018

پنجاب حکومت نے دفعہ144کی خلاف ورزی پر مسلم لیگ نون کے صدر اور سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف سمیت مسلم لیگ (ن) کے سینکڑوں راہنماﺅں اور کارکنوں پر دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر سنگین جرائم میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

لاہور میں نواز شریف کے استقبال کے لیے ریلی نکالنے پر لوہاری گیٹ پولیس اسٹیشن میں ایس ایچ او کی مدعیت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز، جاوید ہاشمی، عظمٰی بخاری، سائرہ افضل تارڑ، مریم اورنگزیب، کامران مائیکل، کرنل (ر)مبشر، راجہ ظفرالحق اور مشاہد حسین سید سمیت درجنوں (ن) لیگی راہنماﺅں اور کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7، اقدام قتل اور دیگر سنگین جرائم کی دفعات شامل کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں