مستونگ:سیاسی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 128 ہو گئی

مستونگ:سیاسی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 128 ہو گئی

مستونگ:سیاسی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 128 ... 14 جولائی 2018 (13:45) 1:45 PM, July 14, 2018

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایک سیاسی پارٹی کے جلسے میں ہونے والے خودکش حملے میں شہادتوں کی تعداد 128 ہو گئی اور150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

یاد رہیکہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکہ ہوگیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے کونشانہ بنایا گیا ہے۔ خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی شہید سمیت20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پی بی 35 سے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی ایک کارنر میٹنگ کیلئے جارہے تھے ، وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ انتخابی امیدوار سراج رئیسانی بھی شدید زخمی ہو گئے تھے جو بعد میں شہید ہو گئے۔

سراج رئیسانی اسلم رئیسانی کے بھائی ہیں اور پی بی 35سے انتخابی امیدوار تھے۔

متعلقہ خبریں