جوہری پروگرام برطانیہ اور امریکا دونوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور تھریسا مے

جوہری پروگرام برطانیہ اور امریکا دونوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور تھریسا مے

جوہری پروگرام برطانیہ اور امریکا دونوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ... 14 جولائی 2018 (13:33) 1:33 PM, July 14, 2018

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام برطانیہ اور امریکا دونوں کے لیے باعث تشویش ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری خطرے سے نمٹنے کے لیے دونوں ملک مل کر کام کرنے سے متفق ہیں۔

برطانیہ کے دورے کے دوران وزیراعظم تھریسا مے کے ساتھ ملاقات کے بعد ٹرمپ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بریگزٹ برطانیہ کے لیے 'بہت زبردست موقع' ہے اور برطانیہ جو بھی کرے، وہ میرے لیے ٹھیک ہے۔وزیراعظم مے نے کہا کہ انھوں نے ٹرمپ کے ساتھ ایک 'پرعزم' منصوبے پر بات کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو جوہری طاقت بننے سے ہرصورت میں روکنا ہے اور مسز تھریسا مے بھی ان سے متفق ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے کہا کہ تہران کی جوہری سرگرمیوں اور خطے میں ایرانی مداخلت پر عالمی برادری کو تشویش ہے۔

یاد رہیکہ صدر ٹرمپ کے خلاف پارلیمنٹ سکوئر کے علاوہ لندن کے کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں