عراق میں دو روز قبل بصرہ شہر سے شروع ہونے والا احتجاج ملک کے کئی دوسرے شہروں تک پھیل گیا

عراق میں دو روز قبل بصرہ شہر سے شروع ہونے والا احتجاج ملک کے کئی دوسرے شہروں تک پھیل گیا

عراق میں دو روز قبل بصرہ شہر سے شروع ہونے والا احتجاج ملک کے کئی دوسرے شہروں ... 14 جولائی 2018 (13:17) 1:17 PM, July 14, 2018

عراق میں دو روز قبل بصرہ شہر سے شروع ہونے والا احتجاج ملک کے کئی دوسرے شہروں تک پھیل گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں میسان گورنری میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مظاہرین کے ایک مشتعل ھجوم نے میسان میں الفتح بلاک کے ہیڈ کوارٹر پر دھاوا بول دیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں جو کئی گھنٹوں تک جاری رہیں۔اطلاعات کے مطابق عراق کے بابل شہر اور کئی دوسرے مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کی خبریں ملی ہیں۔جُمعہ کے روز نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد بصرہ ، نجف، میسان، ذیقار، بابل اور بغداد سمیت کئی دوسرے شہروں میں حکومت کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں۔نجف ہوائی اڈے پر ایک ھجوم نے حملے کی کوشش کی۔ مظاہرے کی وجہ سے ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمد روفت روکنا پڑی۔

متعلقہ خبریں