امریکا میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش میں 12 روسی فوجی اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد

امریکا میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش میں 12 روسی فوجی اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد

امریکا میں صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے ... 14 جولائی 2018 (12:27) 12:27 PM, July 14, 2018

امریکا کی وفاقی جیوری نے 2016ء کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ انتخابی کمپیوٹروں کو ہیک کرنے کی سازش میں 12 روسی فوجی اہلکاروں کے خلاف فرد جرم عائد کر دی ہے، جس کی بنیاد روسی مداخلت سے متعلق خصوصی کونسل کی تفتیش میں سامنے آنے والے تازہ الزامات ہیں۔

انتیس صفحات پر مشتمل دستاویز میں الزام لگایا گیا ہے کہ روسی کارندوں نے 2016ء کے انتخابات میں دو طرح سے مداخلت کی؛ جن میں کلنٹن کی صدارتی انتخابی مہم سے وابستہ رضاکاروں اور ملازمین کے اِی میل اکاؤنٹس، جن میں چئرمین بھی شامل ہیں، کو ہیک کرنا اور مواد کو عام پبلک میں افشاں کرنا شامل تھا۔روس کی مداخلت کے معاملے پر سینٹ پیٹرز کے ایک فارم میں قائم ’انٹرنیٹ رسرچ ایجنسی‘ کے سماجی میڈیا پر اثر و رسوخ کا نمایاں فائدہ اٹھایا گیا،فروری میں، ایک گرینڈ جیوری نے اس ادارے کے ملازمین اور مالیاتی پشت پناہی والی کمپنی کے 12 اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی تھی۔

متعلقہ خبریں