القدس اور دیار فلسطین کی تمام املاک پر حق صرف اور صرف مسلمانوں کا ہے،مفتی اعظم فلسطین

القدس اور دیار فلسطین کی تمام املاک پر حق صرف اور صرف مسلمانوں کا ہے،مفتی اعظم فلسطین

القدس اور دیار فلسطین کی تمام املاک پر حق صرف اور صرف مسلمانوں کا ہے،مفتی ... 14 جولائی 2018 (01:25) 1:25 AM, July 14, 2018

فلسطین کے مفتی اعظم  الشیخ محمد حسین  کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا کہ القدس اور دیار فلسطین کی تمام املاک پر حق صرف اور صرف مسلمانوں کا ہے،اس کو کسی غیر مسلم یا غیر فلسطینی کو دینا حرام ہے اور فلسطین پر حملہ کرنے کے مترادف ہے۔

فتوے میں کہا گیا کہ ارض فلسطین خراجی اور وقف املاک میں شامل ہے جس کی اسرائیلیوں کو خریدو فروخت حرام ہے،القدس کی اراضی دشمنوں کو دینے والا گناہ گار ہوگا،اراضی کی فروخت کے عوض معاوضہ لینے والے بھی گناہ گار ہوں گے کیونکہ فلسطینی اراضی کے کسی ٹکڑے کو اسرائیلیوں کو شرعا فروخت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

فتوے میں کہا گیا کہ اسرائیلیوں کو فلسطینی اراضی کا مالک بنانے میں مدد کرنا کفار کیساتھ وفاداری اور اسلام و فلسطینی قوم کیساتھ بد عہدی تصور کی جائیگی،ایسے لوگ ملت اسلام سے خارج،اسلام کے دشمن،اللہ اور اس کے رسول کے خائن اور دین اور وطن کے لیے باعث عار ہوں گے۔

متعلقہ خبریں