سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث صوبہ عسیر میں گر کر تباہ

سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث صوبہ عسیر میں گر کر تباہ

سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث صوبہ عسیر میں گر کر تباہ 14 جولائی 2018 (01:20) 1:20 AM, July 14, 2018

عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث صوبہ عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر میں سعودی فضائیہ کا ایک طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔یمن میں آئینی حکومت کی حمایت میں مصروف عرب اتحاد کے سرکاری ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق علی الصبح ا تحادی افواج میں شامل سعودی فضائیہ کے ایک "ٹورنیڈو" لڑاکا طیارے میں اس وقت فنی خرابی پیدا ہو گئی جب وہ تربیتی مہم سے واپس آ رہا تھا۔المالکی نے بتایا کہ اس خرابی کے نتیجے میں طیارہ صوبے عسیر میں گر کر تباہ ہو گیا تاہم دونوں ہواباز محفوظ رہے۔

متعلقہ خبریں