شہباز شریف کچھ ہی دیر میں اہم ترین اعلان کریں گے

شہباز شریف کچھ ہی دیر میں اہم ترین اعلان کریں گے

شہباز شریف کچھ ہی دیر میں اہم ترین اعلان کریں گے 14 جولائی 2018 (00:51) 12:51 AM, July 14, 2018

شہباز شریف کچھ ہی دیر میں اہم ترین اعلان کریں گے

شہباز شریف نے ریلی کے اختتام پر آئندہ کا لائحہ عمل بتانے کا اعلان کردیا۔

یاد رہیکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے دونوں کے پاسپورٹس قبضے میں لے کر دونوں کو حج لاﺅنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا ہے، جس کے ساتھ ہی نیب ٹیم نے احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکرلیا،

گرفتاری سے قبل امیگریشن کی تمام کاروائی مکمل کی گئی، نوازشریف اور مریم نوازکواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزائیں سنارکھی ہیں، نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے،

سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ گرفتاری دینے کیلئے وطن پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں