سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد نے حج کے ایام میں حجاج کرام کی دینی رہ نمائی کے لیے 128 علماء ومبغلین کو مقرر کر دیا

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد نے حج کے ایام میں حجاج کرام کی دینی رہ نمائی کے لیے 128 علماء ومبغلین کو مقرر کر دیا

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد نے حج کے ایام میں حجاج کرام کی ... 14 اگست 2018 (12:10) 12:10 PM, August 14, 2018

سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور و دعوت ارشاد نے حج کے ایام میں حجاج کرام کی دینی رہ نمائی کے لیے 128 علماء ومبغلین کو مقرر کیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان سے رہ نمائی کے حصول کے لیے مفت ٹیلیفون ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔ سعودی عرب کے اندر عازمین حج ’ہیلپ لائن‘8002451000 پر چوبیس گھنٹے کسی بھی دینی معاملے پر مستند علماء سے رہ نمائی حاصل کرسکتے ہیں۔ عازمین حج کی رہ نمائی کے لیے 81 علماء کو مکہ معظمہ اور 47 کو مدینہ منورہ میں متعین کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت مذہبی امور کی طرف سے مفت ہیلپ لائن اور علماء کی خدمات کی فراہمی کا مقصد ضیوف الرحمان کو حج کے موقع پر ان کی اپنی زبان میں ہرممکن رہ نمائی بہم پہنچانا ہے۔

ہیلپ لائن میں مجموعی طورپر 59 فون لائنیں مختص کی گئی ہیں۔ مکہ معظمہ میں 24، مدینہ منورہ میں علماء سے رابطے اور استفسارات کے لیے 6، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں 29 فون لائنیں مختص کی گئی ہیں۔ علماء سے رابطے کے لیے سات رکنی انتظامی اور تکنیکی ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو حجاج کرام کی طرف سے رابطے کے لیے ان کی مدد کرے گی۔

متعلقہ خبریں