شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کی ایک اور داستان۔عوام کو افتتاح کے نام پر کیسے بیوقوف بنایا۔اصل بات تو اب منظر عام پر آئی۔

شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کی ایک اور داستان۔عوام کو افتتاح کے نام پر کیسے بیوقوف بنایا۔اصل بات تو اب منظر عام پر آئی۔

شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کی ایک اور داستان۔عوام کو افتتاح کے نام پر کیسے ... 13 جون 2018 (21:07) 9:07 PM, June 13, 2018

لاہور : سُپریم کورٹ میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرنسپلانٹ انسٹیٹیوٹ کیس کی سماعت کی گئی . کوکب جمال زبیری پر مُشتمل عدالتی کمیشن نے جُزوی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی ہے . رپورٹ میں بڑے بڑے انکشافات سامنے لائے گئے ہیں رپورٹ کے مُطابق پی کے ایل آئی میں میرٹ سے ہٹ کر تقرریاں کی گئیں تھیں .رپورٹس میں یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ میاں مُحمد شہباز شریف نے ہسپتال کا 3 بار افتتاح کیا اور تشہیر کیلئے 10 کروڑ روپے بھی خرچ کئے گئے جبکہ میڈیکل بلڈنگ کی تعمیر اور دوائیوں کی خریداری کے ٹھیکے بھی غیر قانونی طریقے سے دئیے گئے .

حکومت سے غیر قانونی طور پر عطیات بھی وصول کئے گئے ہیں .بورڈ آف گورنر کےممبر ظاہر خان زیڈ کے بی کا مالک ہے . زیڈ کے بی نے میٹرو بس کیلئے تعمیراتی ٹھیکے حاصل کئے تھے . رپورٹس کے مُطابق ناقص میٹریل اور معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود ادائیگی کی گئی . شہباز شریف کی منظوری سے معاہدے طے پائے اور ادائیگی کی گئی .

متعلقہ خبریں