پاکستان کا ہر خاندان چاہے وہ کسی بھی علاقے کا ہو 40,000 روپے کا مقروض ہے ۔

پاکستان کا ہر خاندان چاہے وہ کسی بھی علاقے کا ہو 40,000 روپے کا مقروض ہے ۔

پاکستان کا ہر خاندان چاہے وہ کسی بھی علاقے کا ہو 40,000 روپے کا مقروض ہے ۔ 13 جون 2018 (20:42) 8:42 PM, June 13, 2018

سلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن اسد عمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے ایک بُہت متوازن تجزیہ کرنے کی کوشش کی تھی اُنھوں نے بات کی کہ بیرونی خسارہ کافی حد تک بڑھ چُ کا ہے . میرا ڈاکٹر شمشاد سے سوال ہے کہ یہ جو اس وقت معشیت کی صورتحال ہے جس طرح سے پاکستان کے ذخائر گر رہے ہیں ,کیا بڑے اقدامات کئے بغیر یہ پائیدار ہے کیا چند ماہ بھی کشتی ایسے چل سکتی ہے کیا معشیت کو بڑے فیصلے کرنے کی ضرورت نہیں ہے یہ تنقید نہیں ہے بلکہ سچ ہے اگر مُلک میں تھوڑی اکنامک گروتھ ہوئی تھی تو آپ 56کروڑ روپیہ بیرون ممالک سے قرضہ لیا تھا . نگران حکومت سے میری درخواست ہے کہ وہ قوم کے سامنے معشیت کی ساری صورتحال بغیر کسی ہر تنقید کرنے کے رکھ دیں .

لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے میں اتنا کہوں گا کہ شاہد خاقان عباسی آپ نے اعلان کیا تھا کہ میں اسلام آباد سے الیکشن لڑوں گا تو وہاں کے لوگ آپ سے 2 سوال ضرور پوچھیں گے کہ آپ نے تو دعویٰ کیا تھا کہ لوڈشیڈنگ ختم ہو جائیگی مگر آپ کے پارلیمنٹ ہاؤس چُھوڑت ہی لوڈشیڈنگ دوبادہ شروع ہو گئی آپ کو اس کا جواب تو دے کر جانا چاہئیے تھا .2. آپ نے پانی کی قلت کو دُور کرنے کیلئے اسلام آباد میں کیا اقدامات کئے . اس وقت پاکستان کا ہر خاندان چاہے وہ کسی بھی علاقے کا ہو 40,000 روپے کا مقروض ہے .زیادہ قرض لینے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھا ہے . 6 ماہ میں روپے کی قیمت 15 روپے تک گری ہے . نگران حکومت کو پالیسی بنانی چاہئیے نگران حکومت اس وقت معشیت کی صورتحال عوام کے سامنے رکھے .اسد عُمر کا کہنا تھا کہ مُجھے ایسے لگ رہا ہے کہ نگران وزیراعظم پر ن لیگ کا دباؤ ہے کیونکہ لوڈشیڈنگ انتہائی بڑھی ہوئی ہے , روپے کی قیمت خطر ناک حد تک گر چُکی ہے .

متعلقہ خبریں