پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر موروثی سیاست کی تاریخ دھرا دی۔آصف علی زرداری نے اپنے خاندان میں ٹکٹوں کی ریل پیل کر دی۔

پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر موروثی سیاست کی تاریخ دھرا دی۔آصف علی زرداری نے اپنے خاندان میں ٹکٹوں کی ریل پیل کر دی۔

پیپلزپارٹی نے ایک بار پھر موروثی سیاست کی تاریخ دھرا دی۔آصف علی زرداری نے ... 13 جون 2018 (20:26) 8:26 PM, June 13, 2018

پیپلز پارٹی 2018 میں اپنی مخصوص روایتی مؤروثی سیاست سے باہر نہ نکل سکی . پیپلز پارٹی کی الیکشن میں مخصوص نشستوں کیلئے آصف علی زرداری کی بہنیں سرِ فہرست ہیں .پہلا نام فریال کا ہے جبکہ دوسرا نام عذرا بیچوہو کا ہے. آصف علی زرداری کی دونوں بہنوں کے نام جنرل نشستوں میں بھی ہے جس میں فرہال تالپور لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گی اور عذرا بیچو نواب شاہ سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں .ایک ہی وقت میں یہ دونوں خواتین جنرل انتخابات لڑیں گی اور خواتین کی مخصوص نشستوں میں بھی ان دونوں کے نام سرِ فہرست ہیں .بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرادری بھی الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں .آصف علی زرداری کی بہنوں کو صوبائی جنرل نشستوں کیلئے ٹکٹ پہلے ہی جاری کئے جا چُکے تھے .

یاد رہیکہ پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ : میں سمجھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنا سکتی ہے اس جدو جہد میں,میں پورے پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کمپین چلا رہا ہوں میرے ساتھی پرجوش ہیں اور میں پر امید ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی انشاء اللّٰہ اچھا نتیجہ دے گی انشاءاللّٰہ تعالیٰ سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے تو میں بھی امید رکھتا ہوں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے میں نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور صاف اور شفاف الیکشن ہوں- پورے پاکستان سے الیکشن کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس درخواستیں آئی ہیں تو کچھ تو ہے - اگر پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخواہ سے لے کر کراچی تک اتنی سیٹیں جیتیں ہی تو کچھ تو ہے اور الیکشن کے بعد آپ سب دیکھیں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کو حیران کن نتائج دے گی -

متعلقہ خبریں