روزے 29 یا 30؟عید کب ہوگی ؟محکمہ موسمیات کا یو ٹرن

روزے 29 یا 30؟عید کب ہوگی ؟محکمہ موسمیات کا یو ٹرن

روزے 29 یا 30؟عید کب ہوگی ؟محکمہ موسمیات کا یو ٹرن 13 جون 2018 (19:04) 7:04 PM, June 13, 2018

اسلام آباد: محکمہ موسمیات شوال کے چاند پروزارت مذہبی امور کو تفصیلات بتانے سے گریزاں ہے،وزارت مذہبی امور کوپہلے بتایا گیا کہ 29رمضان کو چاند نظرآنے کے امکانات نہیں،کچھ دیربعد آگاہ کیا کہ چاند نظرآنے کے امکانات ہیں،جس پروزارت مذہبی کا کہنا ہے کہ روزے 29ہوں یا 30ہم نے تمام ترانتظامات مکمل کررکھے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر کی تیاریاں پورے مذہبی جذبے کے ساتھ جاری ہیں۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے عید کا چاند 15 جون بروز جمعہ کو نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کردیا تھا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں عید کا چاند 14 جون کو نظر آنے کے امکانات بہت کم تھے، لہٰذا ملک بھر میں عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ ہونے کا امکان تھا۔

متعلقہ خبریں