نواز شریف عید کہاں منائیں گے ؟بڑی خبر آ گئی

نواز شریف عید کہاں منائیں گے ؟بڑی خبر آ گئی

نواز شریف عید کہاں منائیں گے ؟بڑی خبر آ گئی 13 جون 2018 (18:36) 6:36 PM, June 13, 2018

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کل لندن روانہ ہوجائیں گے، نوازشریف لندن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ عیدالفطرمنائیں گے ،کلثوم نواز لندن میں زیرعلاج ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوازشریف لندن میں اپنی بیگم کلثوم نوازکی عیادت کریں گے اور ان کے ساتھ ہی عیدالفطرکی خوشیوں میں شریک ہوں گے۔ لندن میں نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز سمیت ان کے سمدھی اسحاق ڈار بھی مقیم ہیں۔ بیگم کلثوم نواز کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ان کا لندن میں علاج جاری ہے۔

قبل ازیں چیف جسٹس نے کہا تھا کہ اگر نواز شریف اپنی اہلیہ کی عیادت کے لیے لندن جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں - ہم پانامہ کیس کا فیصلہ اب جلد چاہتے ہیں کیونکہ اب عوام عدالتیں اور وکلاء سب پریشان ہیں کہ اس کیس کا کیا بنے گا -

متعلقہ خبریں