فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں۔

فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں۔

فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں۔ 13 جون 2018 (17:33) 5:33 PM, June 13, 2018

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے 277امیدواروں کو نادہندہ قراردے دیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی فہرست میں فہمیدہ مراز بھی نادہندہ نکلیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عام انتخابات 2018ء کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔

یاد رہیکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سو سے زیادہ امیدواروں کو ڈیفالٹر قررر دے دیا ہے اور اُن کی فہرستیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوا دی گئیں ہیں. اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جن نمائندوں کو ڈیفالٹر قرار دیا ہے اُن میں حنا رُبانی کھر بھی شامل ہیں . این اے 182 سے حنا رُبانی کھر ڈیفالٹر نکلی . حنا رُبانی کھر کے شوہر کے 517 ملین روپے کے ڈیفالٹر قرار دئیے جا چُکے ہیں .پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکن فیصل واوڈا کو بھی اسٹیٹ بینک نے ڈیفالٹر قرار دے دیا ہے . این اے 249 سے تحریکِ انصاف کے فیصل واوڈا 37 ملین روپے کے ڈیفالٹر نکلے . مخصوص نشست سے مس الماس خاکوانی 319 ملین روپے کی ڈیفالٹر نکلیں . این اے 31 سے ہارون بلوچ اور این اے 242 سے اسد اللہ بھٹو ڈیفالٹر قرار دئیے جا چُکے ہیں .

متعلقہ خبریں