فٹبال کا21واں عالمی میلہ کل سے شروع ہوگا۔مزید تفصیلات جانئے

فٹبال کا21واں عالمی میلہ کل سے شروع ہوگا۔مزید تفصیلات جانئے

فٹبال کا21واں عالمی میلہ کل سے شروع ہوگا۔مزید تفصیلات جانئے 13 جون 2018 (17:11) 5:11 PM, June 13, 2018

ماسکو : فٹبال کا21واں عالمی میلہ جمعرات کو روس میں شروع ہو رہا ہے جو 15جولائی تک جاری رہے گا، فٹبال کے میدانوں پر کون راج کرے گا؟اگلے چار سال کس کی بادشاہت ہوگی ؟بتیس ممالک کے درمیان عالمی ٹائٹل کی جنگ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔ میسی ہوں یا رونالڈویا پھر برازیلین اسٹار نیمار،پہلی بار عالمی کپ اٹھانا تینوں کا خواب ہے۔ایسے میں مصری اسٹار صلاح دلوں کے حکمران بنے ہوئے ہیں۔گروزنی پہنچے تو زبردست استقبال ہوا اورصدر رمضان قادروف نے خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق روس میں کل سے21ویں فیفا فٹبال ورلڈ کپ کا آغاز ہورہا ہے، چھ براعظموں کی 32 ٹیمیں میزبان ملک روس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی، روس کے گیارہ شہروں کے12اسٹییڈیمز میں 64 میچز کھیلے جائیں گے، افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس بار جیت کے کئی امیدوار ہیں جن میں دفاعی چیمیئن جرمنی کے علاوہ برازیل بھی سرفہرست ہیں۔ اپنی ٹانگوں کا جادو دکھانے کے لئے دنیا کے نامور کھلاڑی میسی، رونالڈو، نیمار، مولر، ہیزارڈ، محمد صالاح، پوگبا جلوہ گر ہوں گے۔ورلڈ کپ کا فائنل میچ 15جولائی کو ماسکو میں کھیلا جائیگا، فٹبال ورلڈ کپ کی سب سے بڑی انعامی رقم 400 ملین ڈالرز ہے۔ فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی اور 38ملین ڈالرز ملیں گے۔

متعلقہ خبریں