پی ایس ایل کیحوالے سے قوم کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔اہم تجویز مسترد

پی ایس ایل کیحوالے سے قوم کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔اہم تجویز مسترد

پی ایس ایل کیحوالے سے قوم کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔اہم تجویز مسترد 13 جون 2018 (16:59) 4:59 PM, June 13, 2018

پی ایس ایل مکمل طورپر پاکستان منتقل کرنے کی تجویز مسترد ہوگئی ،البتہپاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں پی ایس ایل فرنچائزز اور پی سی بی حکام کے درمیان اہم اجلاس ہوا جس میں یو اے ای میں لیگز کی بھرمار کے سبب مکمل پی ایس ایل پاکستان منتقل کرنے کی تجویز زیرغور آئی مگر اسے منظوری نہ مل سکی، حکام کے خیال میں ابھی ملک میں سکیورٹی صورتحال ایسی نہیں کہ غیرملکی کھلاڑیوں کو مکمل ایک ماہ تک یہاں رکھا جا سکے،چند روز کی بات الگ ہوتی ہے،اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کی بھی کمی ہے، البتہ چوتھے ایڈیشن کے آٹھ میچز پاکستان میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس موقع پر فرنچائزز نے پی سی بی کو پیشکش کی کہ اگر حکام اجازت دیں تو وہ مل کر قذافی سٹیڈیم لاہور اور ملتان سٹیڈیم میں200 کمروں کا ہوٹل بنا دیں، جس پر یہ معاملہ غور کیلئے ایک کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا، بورڈ حکام نے یہ بھی کہا کہ اگر حکومت، سکیورٹی ایجنسیز اور سیاسی تنظیمیں مستقبل میں یکجا ہو کر کہیں کہ مکمل پی ایس ایل کو پاکستان لے آئیں تو ہم ایسا کر گذریں گے۔پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور چیئرمین پی سی بی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ایس ایل فور کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں کروانے کیلئے تاحال حالات سازگار نہیں۔اجلاس میں فرنچائزز کی جانب سے عدم ادائیگی کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔

متعلقہ خبریں