مریم نواز نے کا غذات نامزدگی جمع کرا دئیے اور ساتھ ہی ملک میں پانی کے مسئلے کا حل بھی بتا دیا

مریم نواز نے کا غذات نامزدگی جمع کرا دئیے اور ساتھ ہی ملک میں پانی کے مسئلے کا حل بھی بتا دیا

مریم نواز نے کا غذات نامزدگی جمع کرا دئیے اور ساتھ ہی ملک میں پانی کے مسئلے ... 13 جون 2018 (16:48) 4:48 PM, June 13, 2018

لاہور: مریم نواز کو سیشن کورٹ میں طلب کیا گیا ہے اور مریم نواز سیشن کورٹ پہنچ گئی ہیں مریم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے سیشن کورٹ میں پیش ہوئی ہیں مریم نواز این اے 125 این اے 127 اور پی پی173 سے الیکشن میں حصہ لیں گی - مریم نواز کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر پرویز ملک بھی موجود ہیں - اور ان کے ساتھ خواتین کارکن بھی موجود ہیں -ان کے استقبال کے لیے سیشن کورٹ کے سامنے بھی کارکن موجود تھے -کارکنوں نے ن لیگ کے حق میں نعرے لگا کر اور مریم نواز پر پھول پھینک کر ان کا استقبال کیا ہے -

مریم نواز کی روانگی سے قبل چار بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا اور اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ملک ، قوم اور ووٹ کی عزت کیلئے باہر نکلی ہیں۔ایوان عدل میں ریٹرننگ آفیسر نے مریم نواز سے سوال کیا کہ ملک میں پانی کا مسئلہ ہے اس کے بارے میں آپ کیا کہیں گی؟۔ مریم نواز نے انہیں جواب دیا کہ پانی کے مسئلے کے حل کے لیے ملک میں چھوٹے بڑے ڈیم بننے چاہئیں۔کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ ووٹ کی عزت مہم میں ہمیں کامیاب کرے کیونکہ ووٹ کی عزت کا وقت آ گیا ہے اور کامیابی قریب ہے۔ ووٹر سے کہتی ہوں باہر نکلیں ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔

متعلقہ خبریں