سعودی عرب پر ہونیوالا ایک اور حملہ ناکام۔ملک تباہی سے بچ گیا

سعودی عرب پر ہونیوالا ایک اور حملہ ناکام۔ملک تباہی سے بچ گیا

سعودی عرب پر ہونیوالا ایک اور حملہ ناکام۔ملک تباہی سے بچ گیا 13 جون 2018 (15:45) 3:45 PM, June 13, 2018

سعودی عرب کی فضائی ڈیفنس فورس نے آج بدھ کوعلی الصباح یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے داغا گیا ایک اور بیلسٹک میزائل سرحدی شہر جازان میں مار گراتے ہوئے ملک کوتباہی سے بچا لیا۔ سعودی حکام نے بتایا کہ یمن سے جازان میں داغا گیا میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرایا گیا ۔ اس واقعے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں سعودی عرب کی فضائی دفاعی فورسز نے اتوار کو یمن سے حوثی باغیوں کے سرحدی شہر جازان کی جانب داغے گئے ایک میزائل کو فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا تھا۔حوثی باغیوں کا دو روز میں جازان کی جانب یہ دوسرا میزائل حملہ ہے۔ گذشتہ روز اس شہر پر یمن سے چھوڑا گیا ایک میزائل گرنے سے تین شہری شہید ہوگئے تھے۔یاد رہیکہ اس سے قبل حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان پر گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین شہری جاں بحق ہوگیئے تھے۔ عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی شدت پسندوں نے دن دو بج کر پچپن منٹ پر جازان شہر پرگولہ باری جس کے نتیجے میں تین شہری شہید اور متعدد گھروں کو نقصان پہنچا۔انہوں نے بتایا کہ شہری دفاع کے حکام کو سرحد پار سے حوثیوں کی گولہ باری سے متعدد گھروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایران کی سرپرستی میں کام کرنے والی حوثی ملیشیا عالمی قوانین کے علاوہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ حوثی باغی گذشتہ کچھ عرصے کے دوران سعودی عرب پر ایک سو سے زاید بیلسٹک میزائل حملے کرچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں