عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر وزارت داخلہ مشکل میں پڑ گئی۔

عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر وزارت داخلہ مشکل میں پڑ گئی۔

عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے پر ... 13 جون 2018 (15:18) 3:18 PM, June 13, 2018

اسلام آباد: نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری کے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ نگران وزیراعظم جسٹس (ر) ناصر الملک نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے معاملے پر وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

تفصیلات کے مطابق زلفی بخاری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے معاملہ پر نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے ایکشن لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

زلفی بخاری نے پیر کو چارٹرڈ طیارے کے ذریعے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اہلخانہ کےہمراہ عمرے کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونا تھا لیکن ایف آئی اے حکام نے انہیں نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث روک دیا تھا۔دوروز قبل پی ٹی آئی کے سرابرہ عمران خان کے دوست سید ذوالفقارعباس بخاری عرف زلفی بخاری کا نام لسٹ میں شامل ہونے کے باوجود انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی گئی تھی۔ زلفی بخاری کےسعودی عرب جانےکےمعاملے کی وزارت داخلہ کی رپورٹ تیار ہے۔ وزارت داخلہ نےبتایاکہ زلفی بخاری کانام ای سی ایل میں شامل نہیں تھا۔ای سی ایل سےنام عدالتی فیصلوں کی روشنی میں نکالاجاتاہے۔جس کے بعد زلفی بخاری نے اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی اور وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو عمرے پر جانے کی مہلت دے دی۔ان کاکہناتھاکہ وہ سعودی عرب سے عمران خان کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔ انھوں نے بتایاکہ نیب میں بیان ریکارڈنہ کرنےپرنام بلیک لسٹ میں داخل کیاگیا۔ زلفی بخاری نے نیب کوتحریری طورپرتمام صورتحال سےآگاہ کردیاہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اس صورتحال سے بھاگنےوالوں میں سےنہیں ہوں

زلفی بخاری ، عمران خان ، ان کی اہلیہ اور عون چوہدری کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوئے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو 6 دن کے لیے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی۔ ذرائع کے مطابق زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت بھی ہے۔

متعلقہ خبریں