نواز شریف عورت راج کے خلاف ہیں لیکن پارٹی پر انہوں نے اپنی بیٹی مسلط کر دی ہے۔ چودھری نثار اپنے اس بیان سے ہی مکر گئے جھوٹ قرا ر دے دیا۔

نواز شریف عورت راج کے خلاف ہیں لیکن پارٹی پر انہوں نے اپنی بیٹی مسلط کر دی ہے۔ چودھری نثار اپنے اس بیان سے ہی مکر گئے جھوٹ قرا ر دے دیا۔

نواز شریف عورت راج کے خلاف ہیں لیکن پارٹی پر انہوں نے اپنی بیٹی مسلط کر دی ہے۔ ... 13 جون 2018 (14:57) 2:57 PM, June 13, 2018

چودھری نثار نے میڈیا پر نواز شریف کے خلاف دیے جانے والے بیان کی تردید کر دی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی ن لیگ سے بہتر ہے - نواز شریف عورت راج کے خلاف ہیں لیکن پارٹی پر انہوں نے اپنی بیٹی مسلط کر دی ہے -اس بیان میں انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا بھی کہا تھا -اب انہوں نے اپنے اس بیان کی تردید کر دی ہے - ان کا کہنا ہے کہ :"میں پچھلے ایک ہفتے سے بیمار ہوں -اپنے آبائی علاقے کے لوگوں سے اس دوران چند مختصر ملاقاتیں ہوئیں ہیں لیکن میں نے ان میں وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر دکھایا جا رہا ہے -پچھلے ایک ہفتے سے میں نے کسی سیاسی سر گرمی میں حصہ نہیں لیا ہے جیسے ہی ٹھیک ہوا میڈیا پر بیان دوں گا -"

یاد رہیکہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے اڈیالہ روڈ پر کارنر میٹنگ سے خطاب میں ن لیگ کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاتھا کہ پی ٹی آئی میں دس اور ن لیگ میں سو خامیاں ہیں . چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عورت راج کے مُخالف نے پارٹی پر اپنی بیٹی کو مسلط کر دی ہے. ن لیگ نے سیاسی یتمیوں کو ٹکٹ دے دیا ہے . اُن کا مزید کہنا تھا کہ مُنہ کھولا تو شریف خاندان کسی کو مُنہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا. چوہدری نثار نے آذاد ممبر کی حیثیت سے انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا ہے اور کاغذات بھی جمع کروا دئیے ہیں . چوہدری نثار کو ٹکٹ دینے کے حوالے سے مُسلم لیگ نواز کے اندرونی حلقوں میں بھی کافی اختلافات پائے جاتے تھے . ایک حلقہ ٹکٹ دینے کے حق میں تھا جبکہ دوسرا حلقہ چوہدری نثار کو ٹکٹ نہ دینے پر مُصر تھا ۔خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی مختلف میٹنگز میں چوہدری نثار کے ٹکٹ کے معاملے پر بحث ہوتی رہی ہے، شریف برادران کے مابین اس معاملے پر اختلاف بھی پایا گیا۔کارکنوں نے چوہدری نثار سے پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق استفسار کیا، جس پر ان کا کہنا تھا کہ ’آپ الیکشن پر توجہ دیں، بہتر فیصلہ کروں گا۔

متعلقہ خبریں