شریف برادران ذہنی طور پرمفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بڑا الزام

شریف برادران ذہنی طور پرمفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا بڑا الزام

شریف برادران ذہنی طور پرمفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں۔ پاکستان تحریک ... 13 جون 2018 (14:38) 2:38 PM, June 13, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف برادران ذہنی طور پرمفلوج اور عقلی بحران کا شکار ہیں ، عمران خان نے کے پی میں ترقیاتی کام اور کرپشن کا خاتمہ کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف میں شرم و حیا ہے تو زیادہ سوالات کا جواب نہ دیں، صرف اپنا نام ہی تجویز کردیں۔ شہباز شریف خود کہا کرتے تھے کہ اگر بجلی کا بحران ختم نہ کیا تو نام بدل دینا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کے پی میں جب حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا، کرپشن اور بدانتظامی نے پختونخوا کو مکمل بدحال کر رکھا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھائی ذہنی طور پر مفلوج اور شدید عقلی بحران کا شکار ہیں ، پانچ سال پہلے جب تحریک انصاف نے کے پی میں حکومت سنبھالی تو صوبہ جنگ زدہ تھا، صوبے میں تعلیم پر کی گئی سرمایہ کاری کے اثرات انشاءاللہ نسلوں برقرار رہیں گے۔صوبائی حکومت نے تعلیم کے فروغ میں اہم اقدامات کیے جس کے سبب کے پی میں تعلیم پر سرمایہ کاری کے اثرات نسلوں برقرار رہیں گے۔ اس کے علاوہ کے پی حکومت نے5سال میں درجن بھرنئی جامعات اوراسپتال بنائے۔ پی ٹی آئی نے جنگ زدہ صوبے کو گورننس اور انسانی ترقی میں آگے لاکھڑا کیا۔فواد چودھری نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور کرپشن خود کرتے ہیں اور سوال حزب اختلاف اور عدالت سے پوچھتے ہیں ۔

متعلقہ خبریں