آپ نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا تو سنا ہو گا آج گرگٹ کے بارے میں بھی پڑھ لیجئے

آپ نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا تو سنا ہو گا آج گرگٹ کے بارے میں بھی پڑھ لیجئے

آپ نے گرگٹ کی طرح رنگ بدلنا تو سنا ہو گا آج گرگٹ کے بارے میں بھی پڑھ لیجئے 13 جون 2018 (13:08) 1:08 PM, June 13, 2018

گرگٹ ماحول سے مطابقت کے لئے اپنے رنگ بدلنے کے لئے مشہور ہیں. یہ خوبی وہ دوسرے گرگٹ سے رابطہ کرنے، متوجہ کرنے یا اپنے موڈ کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے استعمال کرتے ہیں. گرگٹ کی بہت ہی کم اقسام ایسی ہیں جو خود کو غائب کرنے کے لئے ماحول کے مطابق اپنا رنگ ڈھالتے ہیں. یہ چهپکلیاں بهی بہت غیر معمولی آنکھوں کی حامل ہیں. ان کی آنکهیں ایک کیف کی طرح ہوتی ہیں جس میں ایک سوراخ کے ذریعے یہ دیکهتے ہیں. ہر ایک آنکھ دوسری آنکھ سے الگ آزادانہ سمت میں حرکت کرنے کے قابل ہوتی ہے. اس طرح گرگٹ ایک ہی وقت میں شکار اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے قابل ہوتے ہیں. اس کا یہ مطلب بهی ہے کہ گرگٹ 360 ڈگری زاویہ میں نظر رکهنے کے اہل ہیں. جب گرگٹ کو ممکنہ شکار نظر آ جائے یہ اپنی دونوں آنکهیں ایک ہی سمت میں سٹیریو سکوپک ( دو سمتی دوربین ) کی طرح فوکس کر لیتا ہے تا کہ اپنی توجہ ایک سمت میں مرکوز کر سکے. اگر گرگٹ کے تیزرفتاری سے شکار کرنے کی حکمت عملی کو دیکها جائے تو اس کے لئے عمدہ فاصلے سے انتہائی عمدہ کوالٹی اور شفاف مناظر کو دیکهنے کی اہلیت کی حامل آنکهیں چاہیں جس پر گرگٹ کی آنکهیں پوری اترتی ہیں.

گرگٹ اتنا واضح مناظر کو دیکهنے کے قابل ہیں کہ یہ کئی میٹر دور سے بهی انتہائی چهوٹے حشرات کی پہچان کر لیتے ہیں. اور ٹارسئیر کی مانند یہ بهی بالائے بنفشی روشنی دیکھ سکتے ہیں.

متعلقہ خبریں