حمد باری تعالٰی:وہ سب کا مولا , وہ سب کا داتا ........ہر ابتدا کی وہ ابتدا ہے

حمد باری تعالٰی:وہ سب کا مولا , وہ سب کا داتا ........ہر ابتدا کی وہ ابتدا ہے

حمد باری تعالٰی:وہ سب کا مولا , وہ سب کا داتا ........ہر ابتدا کی وہ ابتدا ہے 13 جون 2018 (12:56) 12:56 PM, June 13, 2018

وہ سب کا مولا , وہ سب کا داتا

ہر ابتدا کی وہ ابتدا ہے

ہر انتہا کی وہ انتہا ہے

وہی تھا صبح ازل سے پہلے

وہی ہے شامِ ابد سے آگے

کوئی زمانہ ہو ہر زما نے کی

وسعتوں پر محیط ہے وہ

علیم ہے وہ , خبیر ہے وہ

علیم ہے وہ , بسیط ہے وہ

کبھی جو مانگا اسی سے مانگا

کبھی جو چاہا اُسی سے چاہا

وہ سب کا مولا , وہ سب کا داتا

متعلقہ خبریں