نعت شریف‎:زیدرضی اللہ عنہ سے کوئی پوچھے ان کی غلامی کے مزے  .......کیسے رکھتے تھے غلا موں کی خبر دیکھو تو

نعت شریف‎:زیدرضی اللہ عنہ سے کوئی پوچھے ان کی غلامی کے مزے  .......کیسے رکھتے تھے غلا موں کی خبر دیکھو تو

نعت شریف‎:زیدرضی اللہ عنہ سے کوئی پوچھے ان کی غلامی کے مزے  .......کیسے رکھتے ... 13 جون 2018 (12:51) 12:51 PM, June 13, 2018

روشنی کا ہے سفر کر کے سفر دیکھو تو

جا کے طیبہ میں کبھی شام و سحردیکھو تو

عرش سے نور اترتا تمہیں آئیگا نظر 

تم مدینے میں کبھی رسول خدا کا گھر تو دیکھو تو

خاک طیبہ کی دمکتی ستاروں کی طرح 

نور ہی نور  ہے تاحدِ نظر دیکھو تو

ہر دعا جلد دکھاتی ہے اثر طیبہ  ہیں 

تم بھی کچھ اپنی دعاؤں  کا اثر دیکھو تو 

وہ تو دشمن کے لئیے بھی ہیں سراپا رحمت 

جا کے روضے پہ وہ رحمت کی نظر دیکھو تو 

بھیجے جاتے ہیں فرشتے  بھی سلامی کے لیئے 

عظمت و شان شہِ  جن و بشر تو دیکھو تو 

لوح ِدل آئینہ بن جائے گی اُس بستی میں 

اُن کا روضہ نہ سہی راہ گزر دیکھو تو 

زیدرضی اللہ عنہ سے کوئی پوچھے ان کی غلامی کے مزے 

کیسے رکھتے تھے غلا موں کی خبر دیکھو تو

متعلقہ خبریں