عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔عمران خان

عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔عمران خان

عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔عمران خان 13 جون 2018 (03:49) 3:49 AM, June 13, 2018

جدہ: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کو نقصان نہیں پہنچے گا۔پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں، تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں .ان کا کہنا تھا کہ کبھی یہ نہیں سوچنا کہ پاکستان ایک غریب ملک ہے. عمران خان نے کہا کہ اگر ملک کا سربراہ چوری پرلگ جائے تو ملک کا بھٹا بیٹھ جاتا ہے، خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، خیبر پختونخواہ میں پہلی باری تھی اورتجربہ بھی نہیں تھا، اس کے باوجود صوبہ صحت، تعلیم، ماحولیات میں آگے نکل گیا.

عمران خان نے کہا ہے کہ 90 فیصد پارٹی ٹکٹیں ٹھیک دی گئی ہیں ، 10 فیصد ٹکٹوں پر پرانے ورکرز کے تحفظات دور کریں گے۔ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پر نظرثانی کی جائے گی، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی۔ تحریک انصاف ملک میں تبدیلی لانا چاہتی ہے، اقتدار ملے بغیر تبدیلی نہیں آئے گی، اقتدار اسی وقت ملے گا جب بہتر امیدوار میدان میں ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ افتخارچوہدری نے 2013 میں آر اوز کی مدد سے نوازشریف کوجتوایا، افتخارچوہدری کو نوازشریف نے صدر نہیں بنایا، تو وہ پیچھے ہٹ گئے، کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں