ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت بننے والوں کو گرفتار کرلیا

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت بننے والوں کو گرفتار کرلیا

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت بننے والوں کو ... 13 جولائی 2018 (22:26) 10:26 PM, July 13, 2018

ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس نے نواز شریف کی گرفتاری میں مزاحمت بننے والوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے دوران جہاز کے اندر رینجرز اور ن لیگی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے دونوں کے پاسپورٹس قبضے میں لے کر دونوں کو حج لاﺅنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا ہے، جس کے ساتھ ہی نیب ٹیم نے احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکرلیا،

گرفتاری سے قبل امیگریشن کی تمام کاروائی مکمل کی گئی، نوازشریف اور مریم نوازکواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزائیں سنارکھی ہیں، نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے،

سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ گرفتاری دینے کیلئے وطن پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں