ایف آئی اے ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹس قبضے میں لے لئے

ایف آئی اے ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹس قبضے میں لے لئے

ایف آئی اے ٹیم نے نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹس قبضے میں لے لئے 13 جولائی 2018 (21:32) 9:32 PM, July 13, 2018

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا طیارہ لاہور ائیرپورٹ پر لینڈ ہونے کے بعد ایف آئی اے ٹیم نے دونوں کے پاسپورٹس قبضے میں لے کر دونوں کو حج لاﺅنج میں بٹھا دیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا ہے، جس کے ساتھ ہی نیب ٹیم نے احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکرلیا،

گرفتاری سے قبل امیگریشن کی تمام کاروائی مکمل کی گئی، نوازشریف اور مریم نوازکواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزائیں سنارکھی ہیں،نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے،

سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ گرفتاری دینے کیلئے وطن پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں