نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکرلیا

نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکرلیا

نیب ٹیم نے سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم ... 13 جولائی 2018 (21:27) 9:27 PM, July 13, 2018

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کا طیارہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرلینڈ کرگیا ہے، جس کے ساتھ ہی نیب ٹیم نے احتساب عدالت سے سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکرلیا،

گرفتاری سے قبل امیگریشن کی تمام کاروائی مکمل کی گئی، نوازشریف اور مریم نوازکواحتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قید کی سزائیں سنارکھی ہیں،نوازشریف اپنی بیمار اہلیہ کلثوم نوازکے علاج کیلئے لندن میں مقیم تھے،

سابق وزیراعظم نوازشریف اپنی بیٹی مریم نوازکے ہمراہ گرفتاری دینے کیلئے وطن پہنچے ہیں۔

متعلقہ خبریں