سابق آئی ایس آئی سربراہ کے بیٹے کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سابق آئی ایس آئی سربراہ کے بیٹے کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

سابق آئی ایس آئی سربراہ کے بیٹے کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان 13 جولائی 2018 (21:17) 9:17 PM, July 13, 2018

نجی ٹی وی چینل ”دنیا نیوز“ کے مطابق سینئر سیاست دان ہمایوں اختر خان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، شمولیت کا اعلان انہوں نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا،

چیئرمین پی ٹی آئی نے ہمایوں اختر خان کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اورروایتی طورپارٹی جھنڈا بھی ان کے گلے میں پہنایا۔

ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی کی قیادت اور منشور پر اعتماد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کرپشن سے پاک ہے اور انہوں نے کرپشن کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں، امید ہے عمران خان ملک کو مضبوط کریں گے ،اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمایوں اختر خان کی شمولیت سے پارٹی کو مزید تقویت ملے گی ،تاریخ کا اہم ترین انتخاب ہونے جا رہا ہے اس لئے نیوٹرل ایمپائرکا ہونا ضروری ہے۔

ہمایوں اختر خان سابق آئی ایس آئی سربراہ اختر عبدالرحمن کے بیٹے ہیں،جو ضیا الحق کے ساتھ طیارہ حادثے میں شہید ہو گئے تھے

متعلقہ خبریں