پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو رہا کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو رہا کر دیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین ... 13 جولائی 2018 (21:08) 9:08 PM, July 13, 2018

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور ان کے بھائی حسین نواز کے صاحبزادے ذکریا حسین کو رہا کر دیا گیا۔ دونوں نوجوانوں کو لندن میٹرو پولیس نے شریف فیملی کے ملکیتی ایون فیلڈ ہائوس کے باہر جھگڑے کے بعد گرفتار حراست میں لیا گیا تھا اور بعد ازاں بغیر چارج کیے چھوڑ دیا گیا، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گذشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے ذکریا اور ایون فیلڈ ہائوس کے باہر مظاہرہ کرنے والے ایک شخص کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی تھی۔ اسی دوران پولیس موقع پر پہنچی اور ایک نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں جنید صفدر کو گرفتار کرلیا۔ لندن پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا کی گرفتاری کی بھی تصدیق کی تھی۔

جنید صفدر کا موقف تھا کہ ایون فیلڈ ہائوس کے باہر موجود مظاہرین نے ان پر تھوکا، حملہ کرنے کی کوشش کی اور چھتری اٹھا کر پھینکی۔ دوسری جانب جنید صفدر کی والدہ مریم نواز نے کہا کہ ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی کے کارکن جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے اور کوئی بھی ہو گالیاں دینے پر رد عمل تو دیتا ہے۔ لندن پولیس کے مطابق واقعہ میں ایک معمولی زخمی شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جسے طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں