آج کا استقبال ہمارے الیکشن میں جیت کا اعلان ہے۔ شاہد خاقان عباسی

آج کا استقبال ہمارے الیکشن میں جیت کا اعلان ہے۔ شاہد خاقان عباسی

آج کا استقبال ہمارے الیکشن میں جیت کا اعلان ہے۔ شاہد خاقان عباسی 13 جولائی 2018 (20:53) 8:53 PM, July 13, 2018

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپنے قائد کا استقبال کرنے کیلئے شہباز شریف کے پاس جا رہا ہوں، دنیا کی کوئی طاقت ان کو ایسا کرنے سے نہیں روک سکتی۔ وہ مال روڈ لاہور پہنچ گئے ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اپنے قائد کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے، آج کا استقبال ہمارے الیکشن میں جیت کا اعلان ہے ۔

دوسری جانب ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑنے پر غور شروع ، طیارے کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی نیب کی ٹیم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے گی اور ان کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کارگو ٹرمینل سے براستہ روڈ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر طیارے کے دیگر مسافروں کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا جائے گا جبکہ طیارے کو لینڈنگ کے آدھا گھنٹہ بعد دوبارہ لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔ فیصلہ سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔

ابھی تک سرکاری ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ممکن نہیں ہو پائی ہے ۔

متعلقہ خبریں