ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑنے پر غور شروع

ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑنے پر غور شروع

ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑنے پر غور ... 13 جولائی 2018 (20:48) 8:48 PM, July 13, 2018

ابو ظہبی سے لاہور آنیوالی کمرشل پرواز کا رخ اسلام آباد کی طرف موڑنے پر غور شروع ، طیارے کے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی نیب کی ٹیم میاں نواز شریف اور مریم نواز کو طیارے سے اتار کر حراست میں لے گی اور ان کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے کارگو ٹرمینل سے براستہ روڈ اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا۔

اس موقع پر طیارے کے دیگر مسافروں کو طیارے سے باہر نہیں آنے دیا جائے گا جبکہ طیارے کو لینڈنگ کے آدھا گھنٹہ بعد دوبارہ لاہور کیلئے روانہ کردیا جائے گا۔ فیصلہ سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ابھی تک سرکاری ذرائع سے اس خبر کی تصدیق ممکن نہیں ہو پائی ہے۔

یاد رہیکہ لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر طیارے میں ریکارڈ کیے گئے ویڈیو پیغام میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر ہے، جو میرے بس میں ہے اور تھا وہ میں کرچکا ہوں، معلوم ہے کہ سزا ہوئی ہے اور مجھے جیل لے جایا جائے گا۔عوام میرے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالیں اور قدم کے ساتھ قدم ملا کر چلیں اور ملک کی تقدیر بدلیں، یہ مواقع بار بار نہیں آئیں گے۔ نواز شریف نے اپنا فرض نبھا دیا۔ اب آپ کی باری ہے

متعلقہ خبریں