جب بھی نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تب تب سرحد پر کشیدگی یا ملک کے اندر دہشتگردی کیوں بڑھ جاتی ہے ؟عمران خان

جب بھی نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تب تب سرحد پر کشیدگی یا ملک کے اندر دہشتگردی کیوں بڑھ جاتی ہے ؟عمران خان

جب بھی نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تب تب سرحد پر کشیدگی یا ملک کے اندر ... 13 جولائی 2018 (19:18) 7:18 PM, July 13, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف پر برا وقت آتے ہی دہشتگردی کیوں بڑھتی ہے؟انہوں نے کہا کہ جب بھی نواز شریف پر برا وقت آتا ہے تب تب سرحد پر کشیدگی یا ملک کے اندر دہشتگردی کیوں بڑھ جاتی ہے ؟انہوں نے کہا کہ کیا یہ محض اتفاق ہے ؟

دوسری جانب انہوں نے مستونگ میں ہونے والے دھماکے کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی اجتماع پر ایک اور حملہ اور اب کی بار مستونگ میں۔ اس ٹارگٹڈ حملے میں نوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 15 معصوم شہریوں کی شہادتیں نہایت افسوسناک ہیں۔

یاد رہیکہ مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکہ ہوگیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے کونشانہ بنایا گیا ہے۔ خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔

جبکہنوابزادہ سراج رئیسانی سمیت 15 معصوم شہری شہید ھو گئے

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پی بی 35 سے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی ایک کارنر میٹنگ کیلئے جارہے تھے ، وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ انتخابی امیدوار سراج رئیسانی بھی شدید زخمی ہیں۔

سراج رئیسانی اسلم رئیسانی کے بھائی ہیں اور پی بی 35سے انتخابی امیدوار تھے۔

متعلقہ خبریں