خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان زخمی

خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان زخمی

خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان ... 13 جولائی 2018 (17:53) 5:53 PM, July 13, 2018

مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں دھماکہ ہوگیا ہے۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں بی اے پی کے رہنماء سراج رئیسانی کے قافلے کونشانہ بنایا گیا ہے۔ خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں سراج رئیسانی سمیت20افراد سمیت 35 سے زائد کارکنان زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پی بی 35 سے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی ایک کارنر میٹنگ کیلئے جارہے تھے ، وہ بلوچستان عوامی پارٹی کی طرف سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے واقعے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ انتخابی امیدوار سراج رئیسانی بھی شدید زخمی ہیں۔

سراج رئیسانی اسلم رئیسانی کے بھائی ہیں اور پی بی 35سے انتخابی امیدوار تھے۔

متعلقہ خبریں