اسکول کی 15 سالہ طالبہ کو اساتذہ اور ہم جماعت لڑکے 6 ماہ تک بار بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔

اسکول کی 15 سالہ طالبہ کو اساتذہ اور ہم جماعت لڑکے 6 ماہ تک بار بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔

اسکول کی 15 سالہ طالبہ کو اساتذہ اور ہم جماعت لڑکے 6 ماہ تک بار بار زیادتی کا ... 13 جولائی 2018 (15:29) 3:29 PM, July 13, 2018

بھارتی ریاست بہار کے ایک اسکول کی 15 سالہ طالبہ کو اساتذہ اور ہم جماعت لڑکے 6 ماہ تک بار بار زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔پولیس کے مطابق مشرقی بہار سے تعلق رکھنے والی طالبہ کا کہنا ہے کہ اسے 19 افراد 6 ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ہیں جن میں 3 اساتذہ اور 16 ہم جماعت لڑکے شامل ہیں۔ایکما پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر انوج کمار نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی سے پہلی مرتبہ تین سے چار لڑکوں نے زیادتی کی لیکن جوں ہی اس واقعہ کی خبر اس کے ہم جماعت لڑکوں کو ملی تو انہوں نے اسے بلیک میل کرکے زیادتی کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

متاثرہ لڑکی نے 6 جولائی کو پولیس سے رابطہ کیا اور واقعے کی شکایت درج کرائی جس کے بعد پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں اوراسکول پرنسپل، دو اساتذہ اور چار لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں