آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی 13 جولائی 2018 (14:56) 2:56 PM, July 13, 2018

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے۔یہ خطرناک دہشتگرد افواج پاکستان، تعلیمی اداروں اور ٹیلی فون ایکسچینج پرحملوں سمیت دہشتگردی کی دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔ یہ دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں سمیت 99 افراد کے قتل میں ملوث تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ انہی دہشتگردوں نے بنوں اورڈیرہ اسماعیل خان جیل پر حملے کیے تھے۔ان دہشتگردوں کو فوجی عدالتوں نے سزائے موت کا حکم دیا تھا تاہم اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی ہے،سزائے موت پانے والے دہشتگردوں میں غنی رحمان ، عبد الغازی،ضیاءالرحمان ، محمد زبیر،عمر نواز ، ساجد خان،ہیبت خان ، ایمن شاہ،باز محمد، مومن خان ، سلیمان بہادر اور دیگر چار دہشتگرد شامل ہیں جن کی سزائے موت کی توثیق کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کالعدم تنظیم کادہشتگردغنی رحمان بنوں،ڈی آئی خان جیل پرحملوں میں ملوث تھا۔

متعلقہ خبریں