لاہور ائیرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

لاہور ائیرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا

لاہور ائیرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا 13 جولائی 2018 (14:53) 2:53 PM, July 13, 2018

لاہور ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ لاہور ائیرپورٹ کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال لیا ہے۔

ایدھی ایمبولنس بھی لاہور ائیرپورٹ پینچا دی گئی ہیں۔نیب کی 16رکنی ٹیم نواز شریف اور مریم نواز کو گرفتار کریں گی۔نواز شریف اور مریم نواز کی وطن واپسی پر جہاں سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں وہیں نیب نے بھی مجرموں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی مرتب کر لی ہے۔ نیب کی ٹیم لاہور ائیر پورٹ پرلینڈ ہوتے ہی نواز شریف اور مریم نواز کے پاسپورٹ بھی ضبط کرے گی۔

نواز شریف اور مریم نواز کی پرواز 2 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے جس کی وجہ سے نواز شریفاور مریم نواز سوا چھ بجے کی بجائے 8 بجکر 15 منٹ پر لاہور ائیر پورٹ پر لینڈ کریں گے۔

متعلقہ خبریں