گناہ کرنا جرم ہے ، گناہ کی نشاندہی کرنا جرم نہیں ہے ،ریحام خان

گناہ کرنا جرم ہے ، گناہ کی نشاندہی کرنا جرم نہیں ہے ،ریحام خان

گناہ کرنا جرم ہے ، گناہ کی نشاندہی کرنا جرم نہیں ہے ،ریحام خان 13 جولائی 2018 (13:07) 1:07 PM, July 13, 2018

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ عدالت میں جا کر کہہ سکتی ہوں کہ سچ لکھا ہے۔اور یہ بات ذمہ داری سے کہہ رہی ہوں۔گناہ کرنا جرم ہے ، گناہ کی نشاندہی کرنا جرم نہیں ہے ، میں نے بری بات کی نشاندہی کی ہے ، کسی عورت کے غلط کام کی نشاندہی نہ کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔ ریحام خان نے کہا کہ میں نے اپنی کتاب میں چند چیدہ چیدہ باتیں لکھی ہیں ، عمران خان سے بہت لوگ محبت کرتے ہیں ، میں نے کتاب میں سچ لکھا ہے اور میں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں ، کیا نوازشریف نے عمران خان کی شادی کرائی ، کیا سیتا وائٹ کا مسئلہ نوازشریف نے پیدا کیا ، تحریک انصاف کے لوگ یہ تمام باتیں جانتے ہیں ، جتنا دیکھا ہے اس سے بہت کم بتایا ہے ، کتاب میں میں نے مہذب طریقے سے کچھ باتیں لکھی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ تعالیٰ کو جواب دینا ہے ، میں نے یہ کتاب عمران خان کے فالورز کے لئے نہیں لکھی ۔

متعلقہ خبریں