جنید صفدر و لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہائوس کے باہر مظاہرین کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا

جنید صفدر و لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہائوس کے باہر مظاہرین کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کر لیا

جنید صفدر و لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہائوس کے باہر مظاہرین کو مکا مارنے کے ... 13 جولائی 2018 (13:03) 1:03 PM, July 13, 2018

برطانوی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کی میڈیکل رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہو گی لیکن برطانیہ میں ایسے جرم پر سزا 7 سال قید ہے۔ اس سے پہلےقائد مسلم لیگ (ن) کی صاحبزادی مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے نواسے اور مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کو ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر مظاہرین کے ساتھ جھگڑے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر اور ان کے دوست کو لندن پولیس نے نوجوان کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب جنید صفدر کا موقف ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ادھر پولیس نے حسین نواز کے بیٹے ذکریا حسین کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدراور حسین نواز کے بیٹے زکریا نواز کو لندن پولیس نے گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جنید صفدر اور زکریا نواز کو لندن پولیس نے ایون فیلڈ ہائوس کے باہر مظاہرین کو مکا مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ خبریں