آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے۔شہباز شریف

آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے۔شہباز شریف

آج ریاستی جبر اور تشدد کی ناکامی کا دن ہے۔شہباز شریف 13 جولائی 2018 (12:46) 12:46 PM, July 13, 2018

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا ایک ویڈیو پیغام سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میرے بزرگوں بھائیوں اور بہنوں آج ایک تاریخی دن ہے۔

آج ہمیں اپنے عظیم قائد میاں محمد نواز شریف جو اپنی شدید بیمار اہلیہ کلثوم نواز کو خدا حافظ کہنے کے بعد چند گھنٹوں میں لاہور ائیرپورٹ پہنچنے والے ہیں۔ان کا استقبال کرنا ہے۔آپ جوق در جوق لاہور ائیرپورٹ پہنچ کر نواز شریف کا والہانہ استقبال کریں ۔میں چونکہ اندورن شہر میں ہوں اور میرے علم میں ہے کہ ارد گردبے شمار لوگ جمع ہو رہے ہیں۔

جو ائیرپورٹ جانے کے لیے بیتاب ہے۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد آپ اللہ کا نام لیں اور میرے ساتھ ائیرپورٹ چلیں۔اور اس ملک کے اندر ترقی ،خوشحالی اور جمہوریت کو فروغ دینے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں