
اکرام دارانی کے قافلے پر بم حملہ
13 جولائی 2018 (12:43)سابق وزیر اعلی کے پی کے اکرام دارانی کے قافلے پر بم حملہ ہوا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ بنوں میں پیش آیا ہے۔جس میں سابق وزیر اعلی کے پی کے اور جے یو آئی ایف کے رہنما اکرم درانی کے قافلے پر بم حملہ کیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ضرور پڑھیں: بیگم کلثوم نواز انتقال کرگئیں
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امداد ٹیمیں روانہ کر دی گئیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق بم حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جن میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔