' فیض احمد فیض:تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو ............دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں''

' فیض احمد فیض:تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو ............دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں''

' فیض احمد فیض:تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو ............دامن نچوڑ دیں تو فرشتے ... 13 جولائی 2018 (01:34) 1:34 AM, July 13, 2018

شرح فراق مدح لب مشکبو کریں

غربت کدے میں کس سے تری گفتگو کریں

یار آشنا نہیں کوئی ٹکرائیں کس سے جام

کس دل ربا کے نام پہ خالی سبو کریں

سینے پہ ہاتھ ہے نہ نظر کو تلاش بام

دل ساتھ دے تو آج غم آرزو کریں

کب تک سنے گی رات کہاں تک سنائیں ہم

شکوے گلے سب آج ترے روبرو کریں

ہم دم حدیث کوئے ملامت سنائیو

دل کو لہو کریں یا گریباں رفو کریں

آشفتہ سر ہیں محتسبو منہ نہ آئیو

سر بیچ دیں تو فکر دل و جاں عدو کریں

'' تر دامنی پہ شیخ ہماری نہ جائیو

دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں ''

متعلقہ خبریں