فیض احمد فیض:آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے ..........سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

فیض احمد فیض:آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے ..........سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

فیض احمد فیض:آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے ..........سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا 13 جولائی 2018 (01:32) 1:32 AM, July 13, 2018

راز الفت چھپا کے دیکھ لیا

دل بہت کچھ جلا کے دیکھ لیا

اور کیا دیکھنے کو باقی ہے

آپ سے دل لگا کے دیکھ لیا

وہ مرے ہو کے بھی مرے نہ ہوئے

ان کو اپنا بنا کے دیکھ لیا

آج ان کی نظر میں کچھ ہم نے

سب کی نظریں بچا کے دیکھ لیا

فیض ؔ تکمیل غم بھی ہو نہ سکی

عشق کو آزما کے دیکھ لیا

متعلقہ خبریں