فیض احمد فیض:دیدہ و دل کو سنبھالو کہ سر شام فراق.......... ساز و سامان بہم پہنچا ہے رسوائی کا

فیض احمد فیض:دیدہ و دل کو سنبھالو کہ سر شام فراق.......... ساز و سامان بہم پہنچا ہے رسوائی کا

فیض احمد فیض:دیدہ و دل کو سنبھالو کہ سر شام فراق.......... ساز و سامان بہم پہنچا ... 13 جولائی 2018 (01:28) 1:28 AM, July 13, 2018

اند نکلے کسی جانب تری زیبائی کا

رنگ بدلے کسی صورت شب تنہائی کا

دولت لب سے پھر اے خسرو شیریں دہناں

آج ارزاں ہو کوئی حرف شناسائی کا

گرمئی رشک سے ہر انجمن گل بدناں

تذکرہ چھیڑے تری پیرہن آرائی کا

صحن گلشن میں کبھی اے شہ شمشاد قداں

پھر نظر آئے سلیقہ تری رعنائی کا

ایک بار اور مسیحائے دل دل زدگاں

کوئی وعدہ کوئی اقرار مسیحائی کا

دیدہ و دل کو سنبھالو کہ سر شام فراق

ساز و سامان بہم پہنچا ہے رسوائی کا

متعلقہ خبریں