برطانوی فضائی کمپنی

برطانوی فضائی کمپنی "برٹش ایئرویز" کے طیارے کے عملے نے بچّے کے رونے کے سبب ایک بھارتی خاندان کو طیارے سے ہی نیچے اتار دیا۔

برطانوی فضائی کمپنی "برٹش ایئرویز" کے طیارے کے عملے نے بچّے کے رونے کے سبب ایک ... 13 اگست 2018 (16:54) 4:54 PM, August 13, 2018

برطانوی فضائی کمپنی " برٹش ایئرویز " کے طیارے کے عملے نے بچّے کے رونے کے سبب ایک بھارتی خاندان کو طیارے سے ہی نیچے اتار دیا ۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر شدید غصّے کی لہر دوڑا دی ہے۔ بالخصوص جب کہ بھارتی خاندان نے فضائی کمپنی پر نسل پرستی کا الزام عائد کیا ہے۔

برطانوی اخبارات کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ بھارتی خاندان کا بچّہ طیارے کی اڑان سے قبل مسلسل رو رہا تھا جس پر دیگر مسافر پریشان تھے۔ اس کے نتیجے میں خاندان کو سفر کرنے سے روک دیا گیا۔ دوسری جانب طیارے سے اتار دیے جانے والے خاندان کا کہنا ہے کہ بچّے کا رونا تو باہر نکالنے کے لیے محض ایک "بہانہ" تھا۔واقعے کے بعد بھارتی باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے دھمکی دی ہے کہ اگر متاثرہ بھارتی خاندان سے معافی نہ مانگی گئی تو وہ برطانوی فضائی کمپنی کا بائیکاٹ کر دیں گے اور اس کی پروزاوں میں سفر نہیں کریں گے۔بچّے کے والد نے ہوابازی کے بھارتی وزیر سُریش پرابھو کو بھیجے گئے خط میں شکایت کی ہے کہ اسے 23 جولائی کو لندن سے برلن جانے والی پرواز میں "ہتک آمیز اور نسلی امتیاز پر مبنی برتاؤ" کا نشانہ بنایا گیا۔ خط میں مزید بتایا گیا ہے کہ طیارے کے ایک مرد میزبان نے بھارتیوں کے خلاف نسل امتیاز سے متعلق اشاروں اور الفاظ کا بھی اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں