ملک میں شاید نکاح نامہ آسان ہے اور حلف نامہ مشکل ۔شیخ رشید

ملک میں شاید نکاح نامہ آسان ہے اور حلف نامہ مشکل ۔شیخ رشید

ملک میں شاید نکاح نامہ آسان ہے اور حلف نامہ مشکل ۔شیخ رشید 12 جون 2018 (23:36) 11:36 PM, June 12, 2018

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ :"سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوے کی دہائی میں حالانکہ میں نے اس کے بعد کئی الیکشن لڑے ہیں کئی این او سی داخل کیے ہیں اسمبلیاں دگنے جرمانے کے ساتھ این او سی دے رہی ہیں کہ یہ کتاب نہیں آئی ساٹھ ہزار روپے کی کتاب ہے لیکن این او سی جمع کرانے کے لیے لی ہو گی -تو ملک کی صورتحال یہ ہے کہ ووٹ مانگنے جاؤ سب آگے سے پانی کا مطالبہ کرتے ہیں - میں پاگل نہیں ہوں کہ میں نے کہا ہے کہ الیکشن کا ٹائم بڑھا دو یہ نہ ہوکہ بڑی عمر کے بزرگ لائن میں کھڑے ہو کر ہی مر جائیں تین تین ,چار چار گھنٹے کھڑا ہونا پڑتا ہے لائن کے اندر پاکستان میں ایک ممبر کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان کو ٹھنڈا پانی تو پلائے اور اگر ٹھنڈے پانی کا خرچہ بتایا جائے تو یہ پورے الیکشن کا خرچہ ہو جائے گا -

الیکشن کمیشن نے یہ الیکشن کا کام درجہ بندیوں کا کام بڑی ہمت سے کیا ہے لیکن میں یہ گزارش کرتا ہوں کہ آگے سے پولنگ ,ووٹنگ کی پرسنٹیج بہت کم ہوگی ہم تو دو دو اے سی والی گاڑیوں میں ووٹ مانگنے جاتے ہیں -تو عوام اتنی گرمی کیسے برداشت کر سکے گی ڈالر آپ نے مہنگا کر دیا ہے اور نگران حکومت کے لیے کوئی جگہ ہی نہیں چھوڑ رہے کہ وہ قرضہ ادا کر سکے اس ملک میں شاید نکاح نامہ آسان ہے اور حلف نامہ مشکل ہے -کیونکہ زمین کے بارے می ایک پٹواری کی اور رائے ہے اور دوسرے کی اور -جہاں کمپیوٹر سسٹم آگیا ہے -وہاں لوگ کہتے ہیں کہ ان کمپیوٹر کو لے جاؤ یہاں صبح کام کے لیے آؤ سارا دن لائن میں کھڑے رہو شام کو پھر بھی کام نہیں ہوتا -"

متعلقہ خبریں