عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کو ختم کریں گےلیکن انہوں نے اس فیصلے میں بھی یو ٹرن۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنا سکتی ہے۔بلاول بھٹو عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بڑی بات کہہ گئے

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کو ختم کریں گےلیکن انہوں نے اس فیصلے میں بھی یو ٹرن۔۔۔۔۔۔۔پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنا سکتی ہے۔بلاول بھٹو عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے بڑی بات کہہ گئے

عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کو ختم کریں گےلیکن انہوں نے اس فیصلے ... 12 جون 2018 (23:30) 11:30 PM, June 12, 2018

پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ : میں سمجھتا ہوں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو ایک خوشحال ملک بنا سکتی ہے اس جدو جہد میں,میں پورے پاکستان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں میں پاکستان پیپلز پارٹی کی کمپین چلا رہا ہوں میرے ساتھی پرجوش ہیں اور میں پر امید ہوں کہ پاکستان پیپلز پارٹی انشاء اللّٰہ اچھا نتیجہ دے گی انشاءاللّٰہ تعالیٰ سب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے تو میں بھی امید رکھتا ہوں کہ الیکشن وقت پر ہوں گے میں نے کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں اور صاف اور شفاف الیکشن ہوں- پورے پاکستان سے الیکشن کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس درخواستیں آئی ہیں تو کچھ تو ہے - اگر پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبرپختونخواہ سے لے کر کراچی تک اتنی سیٹیں جیتیں ہی تو کچھ تو ہے اور الیکشن کے بعد آپ سب دیکھیں گے کہ پاکستان پیپلز پارٹی آپ کو حیران کن نتائج دے گی -

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ وہ موروثی سیاست کو ختم کریں گےلیکن انہوں نے اس فیصلے میں بھی یو ٹرن لے لیا ہے -بہت سی سازشیں بے نظیر بھٹو کے خلاف بھی ہوتی رہیں تھیں اور ہمارے خلاف بھی ہو رہی ہیں مجھے نہیں پتا کہ جی ٹی اے پیچھے کون ہے -اور پاکستان پیپلز پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کے لوگوں کے مسائل حل کرے گی -

متعلقہ خبریں