عمران خان کے مقابلے میں بوڑھی اماں نے بڑا اعلان کر دیا۔

عمران خان کے مقابلے میں بوڑھی اماں نے بڑا اعلان کر دیا۔

عمران خان کے مقابلے میں بوڑھی اماں نے بڑا اعلان کر دیا۔ 12 جون 2018 (23:20) 11:20 PM, June 12, 2018

این اے پینتیس سے عمران خان کے مقابلے میں ایک اماں آگئیں ہیں -جن کا نام حضرت بی بی ہے حضرت بی بی کی عمر ستانوے سال ہے حضرت بی بی نے بنوں کےحلقہ پی کے نواسی سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں -حضرت بی بی پانچ مرتبہ پہلے بھی اپنے کاغذات جمع کرا چکی ہیں لیکن ان کو کامیابی یونین کونسل کی حد تک ہی ملی ہے - انہیں صوبائی اسمبلی کے لیے کبھی منتخب نہیں کیا گیا - ان کا زریعہ معاش تو کچھ نہیں ہے لیکن ان کے خاندان کے لوگ کھیتی باڑی کرتے ہیں جس سے ان کا بھی گزر اوقات ہوتا ہے حضرت بی بی کا کہنا ہے کہ :"وہ قوم کی خدمت کے لیے الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ان کے پاس پیسے تو نہیں ہیں لیکن وہ گھر گھر جا کر اپنے لیے ووٹ مانگوں گی -"

متعلقہ خبریں