پچیس دفعہ صرف واجد ضیاء کی ایک بات پر جرح ہو چکی ہے اور یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں وقت نہیں دیا جا رہا ہمیں دفاع کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چوہدری اعتزاز احسن نواز شریف پر برس پڑے

پچیس دفعہ صرف واجد ضیاء کی ایک بات پر جرح ہو چکی ہے اور یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں وقت نہیں دیا جا رہا ہمیں دفاع کا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔چوہدری اعتزاز احسن نواز شریف پر برس پڑے

پچیس دفعہ صرف واجد ضیاء کی ایک بات پر جرح ہو چکی ہے اور یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ... 12 جون 2018 (23:05) 11:05 PM, June 12, 2018

پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ : نواز شریف کے ساتھ پہلے ہی عدالت نے بہت نرمی برتی ہے -جس پر خود کیس ہوں اور جس کے دو بیٹے مقرور ہوں اور جسٹس بشیر نے اور سپریم کورٹ نے آج تک ان کے بیٹوں کے بارے میں نہیں پوچھا -اب جب میاں صاحب جائیں گے ان کے بیٹے ان کو لینے آئیں گے اور وہ اسی متنازعہ گھر میں رہیں گے -کیا ان کا پوچھنا نہیں بنتا کہ بیٹو مجھے ہی بتا دو کہ اتنا پیسہ تمہارے پاس کہاں سے آیا میں اتنا کچھ فیس کر رہا ہوں دو سال سے آپ نے بہن ماں اور مجھے لٹکایا ہوا ہے آپ بتاتے ہی نہیں ہو کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ہے کون سے بینک اکاؤنٹ سےیہ پیسہ آیا ہے مجھے وہ بینک اکاؤنٹ نمبر دو میں جا کے اپنی خلاصی کرواؤں - یہ دو سال سے اپنے بیٹوں کے پاس جا کر رہ رہے ہیں جب سے پانامہ پیپر لیک ہو ئے ہیں اور اب تک یہ عدالت کو نہیں بتا سکے یہ عدالتیں نرم جا رہی ہیں انہیں کہنا چاہیے کہ آپ جائیں اور اپنے بیٹوں سے ہمیں انفارمیشن لاکر دیں جب سے کیس شروع ہوا ہے کتنی دفعہ ایک ہی بندے پر جرح کی جا چکی ہے اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا کوئی بیس پچیس دفعہ صرف واجد ضیاء کی ایک بات پر جرح ہو چکی ہے اور یہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہمیں وقت نہیں دیا جا رہا ہمیں دفاع کا موقع نہیں دیا جا رہا آپ نے تو دفاع لیا ہی نہیں ہے دو سال سے آپ کو موقع مل رہا ہے اور ان کی ایک مشہور زمانہ تقریر ہے اسمبلی کی جس میں انہوں نے کہا کہ سارے ثبوت موجود ہیں -اور پھر دفاع کی ساری لائن بدل کے دو چیزیں لے آئے اور اسکے علاوہ ابھی تک وہ یہ نہیں بتا سکے کہ ایک بینک سے دوسرے بینک میں پیسے کیسے گئے کس نے بھیجے اور پراپرٹی کیسے آئی اس کا تو یہ جواب دے نہیں سکے - کس کو سنا جاتا ہے جس کے دو بیٹے بیٹے مفرور ہوں -

انہوں نے مزید کہا کہ والد پتہ ہے کیا کہتا ہے جس کے دو بیٹے مفرور ہوں جی مجھے نہیں پتہ وہ ملائشیا چلے گئے ,قطر چلے گئے یا دبئی چلے گئے مجھے کچھ نہیں پتہ مجھے نہیں معلوم -یہاں اور ہی حساب ہے باپ بیٹوں کے ساتھ رہ رہا ہے اور برگر کھا رہا ہے مجھے پاکستان کی تاریخ میں اتنی رعایت بتائیں کہ جس کے دو بیٹے مفرور ہوں اور وہ عید ان کے ساتھ جا کے لندن میں منا رہا ہو - نواز شریف نے پہلے خواجہ حارث کو ہٹایا ہے ہدایت دی ہے اور پھر یہ ڈرامہ شروع کیا ہے خواجہ حارث نے تو فیس بھی لے لی ہو گی اور ہم تو بغیر فیس کے ہی اتنے کشت کاٹتے رہے ہیں -کسی عام آدمی کو اتنی رعایت حاصل نہیں ہوتی شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لیے ایک وکیل آگیا تھا اور اسے بھی عدالت میں پیش ہی نہیں ہونے دیا گیا اور میں آپ کو بتا رہا ہوں کہ شریف خاندان کے اوپر شروع سے ہی بہت نرم ہاتھ رکھا گیا ہے سپریم کورٹ سے لیکر نیچے کی عدالت تک ان پر نرم ہاتھ رکھا گیا ہے -

متعلقہ خبریں